- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
ڈی آئی خان میں لاپتہ لڑکا مبینہ مقابلے میں ہلاک
ڈی آئی خان: اندرون شہر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین ماہ سے لاپتہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔
ڈی آئی خان میں فقیرنی گیٹ کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے رات گئے سرچ آپریشن کے دوران ایک سرکاری اسکول پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں موجود ملزمان نے فورسز پر فائرنگ کردی۔
جوابی کارروائی کے نتیجے میں مسلح ملزمان فرار ہوگئے۔ سرچ آپریشن کے دوران اسکول کے صحن سے لاش برآمد ہوئی جس کے پاس سے اسلحہ بھی ملا جس سے فائرنگ کی گئی تھی۔ لاش کی شناخت 18 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق عثمان سے خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی اور وہ ان 8 لڑکوں میں شامل تھا جو 20 جون کو لاپتہ ہوگئے تھے۔
حکام کے مطابق عثمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان عاشورہ کے جلوسوں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 نوجوان دوست لاپتہ
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختون خوا پولیس صلاح الدین نے کہا کہ ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران جلوس کو ٹارگٹ کرنے والا دہشت گرد مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب ادارے مل کر کام کر رہے ہیں اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جون کے اواخر میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا میں خبر نشر ہوئی تھی کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک محلے کے 8 نوجوان لڑکے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ لاپتہ بچوں میں عثمان، ہمایوں، ساقی، ابوبکر، خالد، ثاقب، سبحان اور حمزہ شامل ہیں جن کی عمریں 18 سے 20 سال ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔