وسیم اکرم شعیب ملک کو دھونی سے تشبیہ دینے لگے

تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں اور شعیب ملک نے پُرجوش افغانستان ٹیم کے خلاف اس کا ثبوت دیا ہے، وسیم اکرم


Sports Desk September 23, 2018
تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں اور شعیب ملک نے پُرجوش افغانستان ٹیم کے خلاف اس کا ثبوت دیا ہے، وسیم اکرم۔ فوٹو: فائل

ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف شاندار پرفارمنس سے شعیب ملک نے سابق اسپیڈ اسٹار وسیم اکرم کا دل بھی خوش کردیا، انھوں نے آل رائونڈر کی عمدہ فنشنگ کا موازنہ بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین دھونی سے کیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہاکہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں اور شعیب ملک نے پُرجوش افغانستان ٹیم کے خلاف اس کا ثبوت دیا ہے، انھوں نے دھونی کی طرح میچ کو فنش کیا، جب وہ بولر کا سامنا کررہے تھے تو ان کے چہرے پر کوئی تاثرات نہیں تھے، یہی چیزحریف کو فرسٹریشن کا شکار کرتی ہے، شعیب ملک نے شاندار اننگز کھیلی۔

 

مقبول خبریں