روتے حریف کو تسلی شعیب کی اسپورٹس مین اسپرٹ نے دل جیت لیے

دلبرداشتہ آفتاب عالم نے پچ پرہی بیٹھ کر رونا شروع کردیا،شعیب ملک ان کے پاس گئے اور دلجوئی کرتے ہوئے انھیں چپ کرایا۔


Sports Desk September 23, 2018
دلبرداشتہ آفتاب عالم نے پچ پرہی بیٹھ کر رونا شروع کردیا،شعیب ملک ان کے پاس گئے اور دلجوئی کرتے ہوئے انھیں چپ کرایا۔ فوٹو: فائل

شعیب ملک کی اسپورٹس مین اسپرٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ایشیا کپ سپر4مرحلے کے سنسنی خیز میچ پاکستان کو جیت کیلیے آخری اوور میں 10رنز کی ضرورت تھی، شعیب نے افغان بولر آفتاب عالم کو چھکا اور چوکا جڑ کر فتح چھین لی، پوری افغان ٹیم اور شائقین تو دلبرداشتہ تھے، وہاں آفتاب عالم نے پچ پر ہی بیٹھ کر رونا شروع کردیا، شعیب ملک ان کے پاس گئے اور دلجوئی کرتے ہوئے انھیں چپ بھی کرایا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی اور مداحوں نے خوب سراہا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ افغان ٹیم کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آنے لگی، فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سب میں نکھار آگیا، بہر حال ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ انھوں نے جیت کا کریڈٹ پوری پاکستانی ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پہلے اگر نواز یا حسن چھکے نہیں لگاتے تو شاید مشکل ہوجاتی۔

مقبول خبریں