امریکا ایران میں عدم استحکام پیداکرنا چاہتا ہے، حسن روحانی

ویب ڈیسک  اتوار 23 ستمبر 2018
امریکا ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، حسن روحانی ۔ فوٹو : فائل

امریکا ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، حسن روحانی ۔ فوٹو : فائل

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں عدم استحکام پیداکرنا چاہتا ہے۔

تہران ائیرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو میں ایرانی صدرحسن روحانی نے امریکا پر دادا گیری  کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران میں فوجی پریڈ پر حملے میں اہلکاروں سمیت 29 افراد ہلاک

حسن روحانی نے کہا کہ خلیجی ملک امریکی پشت پناہی سے ایران مخالف عرب گروہوں کوعسکری اور مالی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں چھوٹے کٹھ پتلی ملکوں کی پشت پناہی کررہا ہے اور انہیں  ضروری صلاحیتوں سے بھی لیس کر رہا ہے۔

واضح رہے ایران میں ہفتہ دفاع کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 29 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔