سہیل انور کے مہاجروں کے خلاف بیان پر بلاول بھٹو برہم

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سہیل انور سیال کے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سخت سرزنش کی


ویب ڈیسک September 28, 2018
چیئرمین پیپلز پارٹی نے سہیل انور سیال کے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سخت سرزنش کی (فوٹو : فائل)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کی جانب سے مہاجروں کے خلاف بیان دینے پر برہم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کو سندھ اسمبلی میں متنازع بیان دینا مہنگا پڑگیا۔ ذرائع کے مطابق مہاجروں کے خلاف بیان دینے پر بلاول بھٹو برہم ہو گئے اور ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سہیل انور سیال کی سخت سرزنش کی۔

یہ بھی پڑھیں : 'ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں' والے بیان پر قائم ہوں، سہیل انورسیال

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انور سیال نے کہا تھا کہ ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم نے پناہ دی ہے، جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تاہم سہیل انور سیال نے آج ایک اور بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسمبلی فلور پر دیئے گئے بیان پر آج بھی قائم ہوں۔

مقبول خبریں