این ای ڈی یونیورسٹی کا فیسوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ

سیلف فنانس نشستوں میںمزید 50 کا اضافہ اورکوٹے کی نشستوں میں مالی بحران کے باعث کمی کافیصلہ،اکیڈمک کونسل کااجلاس طلب.


Safdar Rizvi June 10, 2013
اسپورٹس واداروں کے کوٹے میں کمی، سیلف فنانس فیس 6 لاکھ روپے کردی جائیگی، ایم بی اے انجینئرنگ مینجمنٹ شروع کرنیکی تجویز۔ فوٹو: فائل

این ای ڈی (نادرشاہ ادلجی دنشا) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے نئے تعلیمی سال میں بی ای پروگرام کیلیے سیلف فنانس کی نشستوں میں50 سیٹوں اورفیسوں میں20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اوراس سلسلے میں نئے تعلیمی سال 2014 کی بی ای کی داخلہ پالیسی طے کرنے کیلیے اکیڈمک کونسل کااجلاس آج پیرکو ہوگا جسکی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افضل الحق کرینگے.

اجلاس میں یونیورسٹی میں بیچلرآف انجینئرنگ پروگرام کی نشستوں اورفیسوں میں اضافے کی منظوری دی جائیگی این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے بدترین مالی بحران کے سبب صرف ''سیلف فنانس''کی نشستوں میں اضافے اورکوٹے کی نشستوں میں کمی کافیصلہ کیا ہے جبکہ اوپن میرٹ اورسیلف فنانس دونوں نشستوں پر داخلے لینے والے طلبا کی فیسوں میں 20 فیصد اضافہ کیاجارہاہے تاہم اوپن میرٹ کی نشستوں میں کسی قسم کے اضافے یاکمی کی تجویز زیرغورنہیں ہے این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک اعلیٰ افسرکے مطابق مجموعی طورپرسیلف فنانس کی 50 سے زائد نشستیں بڑھائی جارہی ہیں جن میں یونیورسٹی میں اسپورٹس کوٹے اورمختلف اداروں کے مختص کوٹے کی نشستوں میں کمی کرکے ان نشستوں کوسیلف فنانس کی نشستوں میں منتقل کردیاجائے جس میں ایل ای جے کا کوٹا بھی شامل ہے جبکہ اضافہ کیے جانے والی کل 50 میں سے آدھی نشستیں مختلف شعبوں کے لیے براہ راست بڑھائی جارہی ہیں تاہم اوپن میرٹ کی نشستیں کم یا زیادہ نہیں کی جارہی۔



یونیورسٹی کے اعلیٰ افسرکے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں داخلہ اورٹیوشن فیسوں میں 50 فیصد تک اضافے کی تجویز غورکیلیے شامل کی گئی ہے جس کے تحت سیلف فنانس کی فیس 5 لاکھ روپے سے بڑھ کر6 لاکھ روپے کردی جائے گی جبکہ اوپن میرٹ کی فیسیں بھی بڑھائی جارہی ہیں مالی بحران کے سبب یونیورسٹی میں ریگولربیچلر پروگرام کیلیے کسی نئے شعبہ کااضافہ زیرغورنہیں ہے تاہم ایم بی اے ان انجینئرنگ مینجمنٹ پروگرام شروع کرنیکی تجویز زیرغورہے اورتجویز پرفیصلے اورمنظوری کی صورت میں اس پروگرام کی کلاسز ہفتے میں 2 دن منعقد ہونگی واضح رہے کہ سیلف فنانس پرداخلے لینے والے طلبا کوبوقت داخلہ مقررہ فیس جمع کرانی ہوتی ہے جس کے بعد ہرسیمسٹرمیں طلبا اوپن میرٹ کے تحت مقررکی گئی فیسوں کے مطابق ادائیگی کرتے ہیں۔

مقبول خبریں