پاکستان کی7جامعات ایشیا کی معیاری جامعات میں شامل

آغاخان یونیورسٹی151،جامعہ کراچی 246 اورپنجاب یونیورسٹی کا250 واں نمبر۔


Safdar Rizvi June 17, 2013
آغاخان یونیورسٹی151،جامعہ کراچی 246 اورپنجاب یونیورسٹی کا250 واں نمبر۔ فوٹو: فائل

دنیابھر کی جامعات کی درجہ بندی کرنے والے بین الاقوامی ادارے ''کیو ایس'' نے ایشیا کی300 بڑی اور معیاری جامعات کی درجہ بندی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے تحت پاکستان کی7 سرکاری ونجی جامعات کوایشیا کی بڑی اورمعیاری جامعات کی صف میں شامل کیا گیاہے۔

کیو ایس کی ایشیا کی جامعات کے حوالے سے جاری کی گئی درجہ بندی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جامعات میں کراچی کی2 جامعات، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی2 اور پنجاب کی3 جامعات شامل ہیں، پاکستانی جامعات میں سب سے پہلے نجی یونیورسٹی کا نمبر ہے، پاکستان کی صف اول کی جامعات میں آغاخان یونیورسٹی کانام سامنے آیاہے جس کادرجہ بندی میں151واں نمبر ہے۔



جبکہ بہترین ملکی جامعات میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس (لمس) کا 197واں، قائد اعظم یونیورسٹی کا119واں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آبادکا120واں، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکا245 واں، جامعہ کراچی کا 246 واں اورپنجاب یونیورسٹی کا250 واں نمبرہے، کراچی سمیت سندھ جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی کسی اور یونیورسٹی کواس درجہ بندی میں شامل ہونے کااعزازنہیں مل سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں