دنیا بھرکی جیلوں میں 10 ہزار811 پاکستانی قید

سعودی عرب کی جیلوں میں 3000 پاکستانی قید ہیں، وزیرخارجہ


ویب ڈیسک November 02, 2018
ترکی میں پکڑے گئے پاکستانی تارکین وطن کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا، وزیرخارجہ: فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا بھرکی مختلف جیلوں میں 10 ہزار811 پاکستانی قید ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہا کہ 'را' ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت ہے، پاکستان اور بھارت نے میں جواب جمع کرادیئے ہیں ، کیس کی رسمی سماعت 18 فروری 2019 کو ہوگی، آئندہ سال بھارت میں انتخابات کی بنا پربھارتی حکومت نے جارحانہ رویہ اختیارکیا ہوا ہے، حالات کاتقاضا ہے کہ ہم بھارت کی تصادم کی پالیسی پرنظرثانی کیے جانے کا انتظار کریں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا جلال آباد میں قونصل خانہ فعال ہے، ترکی میں پکڑے گئے پاکستانی تارکین وطن کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2018 میں ترکی میں پکڑے گئے پاکستانی تارکین وطن کی تعداد 30 ہزار ہے، سعودی عرب کی جیلوں میں 3000 پاکستانی قید ہیں جب کہ بیرون ممالک کی جیلوں میں 10 ہزار811 پاکستانی قید ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان میں معدنی ذخائر کی ترقی میں دلچسپی ظاہر کی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے یمن کے بحران کو ختم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں