ڈی جی خان میں مسافرکوچ چشمہ کینال میں جا گری 9 افراد جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے 8 مسافروں کو نہر سے نکال لیا


ویب ڈیسک December 10, 2018
ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے 8 مسافروں کو نہر سے نکال لیا (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: ملتان جانے والی نجی کمپنی کی کوچ صوبہ موڑ پرچشمہ کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ملتان جانے والی نجی کمپنی کی رانا جہانزیب کوچ صوبہ موڑ پر چشمہ کینال میں جا گری، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر نہر میں ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے 8 مسافروں کو زندہ بچالیا ہے جب کہ 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔



پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے اور کاغذی کارروائی کے بعد انہیں لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

مقبول خبریں