محکمہ صحت میں150فارمسسٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ شعبہ فارمیسی آف سروسز قائم

فارماسسٹ دواؤں کی خریداری اورمریضوں کو درست ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،فارمولری کمیٹی بھی قائم کی جائیگی


Staff Reporter July 05, 2013
فارماسسٹ دواؤں کی خریداری اورمریضوں کو درست ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،فارمولری کمیٹی بھی قائم کی جائیگی، شفیع قریشی فوٹو: رائٹرز/ فائل

محکمہ صحت نے پہلی بارکراچی سمیت صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں150 فارماسسٹ بھرتی کا اعلان کیا ہے۔

فارماسسٹوں کو تمام سرکاری اسپتالوں میں گریڈ17کی اسامی پر تعینات کیا جائیگا محکمہ میں فارماسسٹ کی تعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کے تحت میرٹ کی بنیاد پرکی جائیں گی اس حوالے سے محکمہ نے پہلی بار فارمیسی آف سروسزکا شعبہ قائم کردیا ہے جو ڈائریکٹوریٹ آف فارمیسی کے ماتحت کام کریگا، اس شعبے کے قیام کا مقصدکراچی سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں50 بستروں پر ایک فارماسسٹ تعینات کیاجائیگا، شعبے کے سربراہ سیکریٹری صحت ہوں گے،ایڈیشنل ڈائریکٹرفارمیسی آف سروسز شفیع قریشی نے بتایاکہ شعبہ محکمہ صحت میں پہلی بارقائم کیاگیا ہے۔



جس کا مقصد سرکاری اسپتالوں میں مستند دواؤں کی خریداری اور مریضوں کودرست دواؤں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ،صوبائی محکمہ خزانہ نے فی الحال 150 فارماسسٹوں کی تقرریوں کی منطوری دی ہے،150 فارماسسٹوں کی تقرریاں صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونگی، فارماسسٹوں کی اسامیوں کی تشہیر اخبارات میں کی جائے گی،امیدواروں کی۔

منتخب فارماسسٹ کو گریڈ17میں ملازمت فراہم کی جائے گی،شفیع قریشی نے کہاکہ تمام سرکاری اسپتالوں میں50 بستر پر ایک فارمسسٹ تعینات ہوگا،فارماسسٹ کی تعیناتیوں کے بعد سرکاری اسپتالوں میں خریدی جانے والی دوائیں فارماسسٹ کے مشورے اور رہنمائی کے بعد ہی خریداری جائیں گی، فارمیسی آف سروسز سرکاری اسپتالوں میں زیر استعمال دواؤں کے حوالے سے فارمولری کمیٹی بھی قائم کرے گا جبکہ ضروری ادویات کی فہرست بھی مرتب کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں