ایشانت اور جڈیجا الجھ پڑے، ہندی میں ایک دوسرے کو نازیبا جملے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 19 دسمبر 2018
دونوں کی یہ حرکات کیمرے کی زد میں آئیں اور آوازیں بھی سنائی گئیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

دونوں کی یہ حرکات کیمرے کی زد میں آئیں اور آوازیں بھی سنائی گئیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پرتھ: بھارتی پیسر ایشانت شرما اور اجے جڈیجا آپس میں الجھ پڑے، ہندی میں ایک دوسرے کو نازیبا جملے کہتے رہے۔

پرتھ ٹیسٹ کے دوران ایشانت شرما اور اجے جڈیجا بھی آپس میں الجھ پڑے، دونوں ہندی میں ایک دوسرے کو نازیبا جملے کہتے نظر آئے، جڈیجا نے کہا کہ ’’میری طرف دیکھ کر ہاتھ نہ ہلاؤ اگر کچھ کہنا ہے تو پاس آکر کہو‘‘۔

جواب میں ایشانت شرما نے بھی اسی طرح کا جملہ کہا جس کے بعد دونوں طرف سے نازیبا کلمات ادا کیے گئے، دونوں کی یہ حرکات کیمرے کی زد میں آئیں اور آوازیں بھی سنائی گئیں،ان کی باتیں اور گالیاں ہندی میں تھیں لیکن ان کا ترجمہ میڈیا میں زیر بحث آگیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔