توقیرصادق کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کیلیے تفتیشی ٹیم پردباؤ

20 سے زائد سیاسی اور کاروباری شخصیات کو بچانے کیلیے نیب کے افسر دبائو ڈال رہے ہیں۔


این این آئی July 15, 2013
ملزم کو 5 سال کیلیے بلیو پاسپورٹ دینے والا افسرشامل تفتیش،دیگر2افسروں سے بھی تفتیش۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو5 سال کیلیے جاری ہونے والے بلیو پاسپورٹ کی کاپی میڈیا نے حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق توقیر صادق سے تفتیش کے دوران20سے زائدسیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام منظرعام پر آنے کی توقع ہے۔ ان ناموں کوپس پردہ رکھنے کیلیے نیب کے ایک اعلی افسرتفتیشی ٹیم پردبائو ڈال رہے ہیں کہ توقیر صادق کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاجائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی ٹیم نے واضح کیا کہ دبائومیں آنے کے بجائے ملزم کاجسمانی ریمانڈ حاصل کیاجائے گا۔



توقیر صادق کو3کے بجائے5سال کیلیے بلیو پاسپورٹ جاری کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید یعقوب کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے اور ملزم کے بلیو پاسپورٹ کی کاپی بھی حاصل کرلی گئی ہے،اس معاملے پرسابق ڈی جی پاسپورٹ واجدگیلانی اور ڈائریکٹر پاسپورٹ سے بھی پوچھ گچھ کی جا چکی ہے، ان کا موقف تھا کہ آئین میں5سال کیلیے بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ نوکری سے نکالے جانے کے بعدتوقیر صادق کاپاسپورٹ منسوخ نہ کرنے کے سوال پرانھوں نے کہاکہ اوگرا نے ایسا کرنے کونہیں کہا، تفتیشی ٹیم نے اوگرا حکام سے رابطہ کیاتو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

مقبول خبریں