ٹنڈو باگو میں گیسٹرو پھیل گیا درجنوں مریض اسپتال داخل

شدید گرمی میں آلودہ پانی سے مرض پھیلا، ڈاکٹر، شہری پانی ابال کر استعمال کریں


Nama Nigar July 20, 2013
ڈاکٹروں نے بتایا کہ شدید گرمی اور گندہ پانی استعمال کرنے سے گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو باگو اور اور اس کے نواحی علاقوں میں گیسٹرو پھیلنے سے درجنوں مریض تعلقہ اسپتال ٹنڈو باگو میں داخل کیے گئے ۔

جن میں ایک سالہ عظیم جمالی، 8 ماہ کی رخسانہ عمرانی، 25 سالہ صیغراں ریشمانی، 3 سالہ ساجد علی میمن، 22 سالہ ہمیرا زنٹو، 30 سالہ فاطمہ زنٹور، 20 سالہ عزیزہ ملاح، 16 سالہ الطاف عمران، 5 سالہ عبداللہ چانڈیو، غلام محمد اور 30 سالہ رتو چانڈیو شامل ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ شدید گرمی اور گندہ پانی استعمال کرنے سے گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہری پانی ابال کر استعمال کریں اور باسی کھانوں سے پرہیز کریں۔

مقبول خبریں