طالبعلم نے بچوں کیلیے اسمارٹ بیگ متعارف کروا دیا

نامہ نگار  بدھ 30 جنوری 2019
اسکول کا درجہ حرارت، بچے کا ٹائم ٹیبل،کتابوں کی سیٹنگ بھی معلوم کی جا سکے گی، راحیل سرور۔ فوٹو: فائل

اسکول کا درجہ حرارت، بچے کا ٹائم ٹیبل،کتابوں کی سیٹنگ بھی معلوم کی جا سکے گی، راحیل سرور۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو جام:  سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلبا نے اسکولوں کے بچوں کیلیے اسمارٹ بیگ متعارف کروا دیا۔

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں ماسٹر ڈگری سال آخرکے طالب علم راحیل سرور نے ایک ایسا سرکٹ تیار کیا ہے جوطلبا کے بیگ میں لگانے سے ان کی لوکیشن، اسکول میں گرمی اور نصاب سے متعلق آگاہی فراہم کرے گا، اسمارٹ بیگ سرکٹ والدین کے اسمارٹ فون سے منسلک ہو گا جس کے ذریعے بچے کی ہر نقل و حرکتموبائل فون کے ذریعے مل سکے گی۔

راحیل سرور کا کہنا ہے کہ ملک میں بچوں کے لاپتہہونے کے واقعات کے پیش نظر اس قسم کا اسمارٹ بیگ تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے والدین باآسانی بچے کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکیں گے، انھوں نے بتایا کہ یہ پہلی ایسی ڈیوائس ہوگی جس سے اسکولمیں درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ بچے کے ٹائم ٹیبل، کتابوں کی سیٹنگ سے متعلق والدین کو آگاہی ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔