پولیس کے تشدد سے بچنے کیلیے فکسنگ کا اعتراف کیا شری شانتھ

شری شانتھ نے تاحیات پابندی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررکھاہے۔


Sports Desk January 31, 2019
شری شانتھ نے تاحیات پابندی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررکھاہے۔

تاحیات پابندی کے شکار سابق بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے کہ انھوں نے پولیس کے تشدد سے بچنے کے لیے آئی پی ایل 2013 کے دوران فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

بھارتی فاسٹ بولر شری شانتھ کی پیروی بھارت کے معروف وکیل سلمان خورشید کررہے ہیں۔ جنھوں نے ملائیم زبان میں شری شانتھ اور ایک مبینہ بکی کی کال کا ٹرانسکرپٹ بھی پیش کیا جس میں وہ بکی کی پیشکش ٹھکرا دیتے ہیں۔

عدالت نے اس بارے میں بھارتی بورڈ سے جواب اور کچھ دیگر دستاویزات طلب کرلی ہیں۔ واضح رہے کہ شری شانتھ نے تاحیات پابندی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کررکھاہے۔

مقبول خبریں