تنازعات کے باوجود اسٹمپ مائیکرو فون کا ورلڈ کپ میں بھی استعمال ہوگا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے طویل فارمیٹ کے کھیل میں بھی پیسہ لانے میں مدد ملے گی۔


Sports Desk February 02, 2019
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے طویل فارمیٹ کے کھیل میں بھی پیسہ لانے میں مدد ملے گی۔

ISLAMABAD: تنازعات کے باوجود اسٹمپ مائیکرو فون کا ورلڈ کپ میں بھی استعمال ہوگا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ یہ آن فیلڈ پلیئرز کا رویہ جانچنے میں معاون ہے، ہم اسٹمپ مائیکروفون کا استعمال جاری رکھتے ہوئے رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی اسے اپنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 10 ٹیموں کے میگا ایونٹ میں شائقین کو معیاری کرکٹ دیکھنے کو میسر آئے گی، ہم ایسے عالمی مقابلوں کو بہت اہم خیال کرتے ہیں۔ ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے طویل فارمیٹ کے کھیل میں بھی پیسہ لانے میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں