سانحہ ماڈل ٹاؤن پرنئی جے آئی ٹی کی تشکیل، نیا بینچ بن گیا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 2 فروری 2019
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم سربراہ جبکہ جسٹس شہباز علی رضوی رکن ہوں گے 
 فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم سربراہ جبکہ جسٹس شہباز علی رضوی رکن ہوں گے  فوٹو:فائل

 لاہور:  سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرنیوالا لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ تحلیل ہوگیا ہے۔

چیف جسٹس نے نیا 2رکنی تشکیل دیدیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شمیم خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے معاملے پر جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ تشکیل دیا ہے، بنچ کے دوسرے رکن جسٹس شہبازعلی رضوی ہونگے، پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف ایک طرح مختلف درخواست لاہور کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کے روبرو زیر سماعت ہیں لیکن بینچ کی تحلیل کی وجہ سے یہ درخواستیں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم بینچ کو منتقل ہوگئی ہیں، جسٹس عالیہ نیلم آئندہ ہفتے سے درخواستوں پر سماعت کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔