
ان کو پلینگ الیون کا حصہ بنانےسےپہلے فٹنس ٹیسٹ کےمرحلے سے گزرنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، سابق کپتان آخری ون ڈے میں ہیمسرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔
آرام کے لیے زیادہ وقت نہ ملنے پر وہ پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے،اطلاعات کےمطابق سینئر بلے باز ابھی مکمل طورپر تکلیف سےنجات نہیں پاسکے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں صرف ایک دن باقی ہے اور اتوار کو شیڈول میچ بھی دوپہر کو شروع ہونا ہے، اس لیے محمد حفیظ کی دوسرے میچ میں پلینگ الیون میں شمولیت کے بہت کم امکانات ہیں۔میچ کے آغاز سے پہلے ڈاکٹر ایک بارپھر ان کا ٹیسٹ لیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔