عامر خان صرف پیسے بنانے میں مصروف ہیں حسین شاہ

میرے نام سے منسوب جمنازیم برطانوی نژاد باکسرعامرخان کے نام کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، سابق اولمپک باکسر


Sports Reporter February 07, 2019
میرے نام سے منسوب جمنازیم برطانوی نژاد باکسرعامرخان کے نام کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، سابق اولمپک باکسر۔ فوٹو: فائل

لاہور: سابق اولمپک باکسر حسین شاہ نے کہا ہے کہ باکسر عامر خان صرف پیسے بنانے میں مصروف ہیں۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین شاہ نے کہاکہ باکسنگ کی بہتری کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستان باکسنگ زوال کا شکار ہے، کھیل میں اپنے ملک کے پیچھے رہ جانے پرافسوس ہوتا ہے.

سابق اولمپک باکسر نے کا کہ فیڈریشن میں ایسے لوگ شامل ہیں جنھیں کچھ بھی معلوم نہیں، لیاری میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، امیچرباکسرزکے پروفیشنل باکسنگ میں جانے سے پاکستان کا نقصان ہوگا.

انھوں نے کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ میرا پلاٹ واپس دلائیں، اسلام آباد میں میرے نام سے منسوب جمنازیم برطانوی نژاد باکسرعامرخان کے نام کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے،عامرصرف پیسے بنانے میں مصروف ہیں۔

مقبول خبریں