خاندان میرے لیے پہلی ترجیح ہے سلمیٰ ہائیک

کئی اچھی فلموں کی آفرز ہوئیں مگر خاندان کے لیے قبول نہیں کیں، اداکارہ کی گفتگو


Net News July 26, 2013
کئی اچھی فلموں کی آفرز ہوئیں مگر خاندان کے لیے قبول نہیں کیں، اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے کئی اہم فلمی پیشکشوں کو اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیتے ہوئے مسترد کیا۔

سلمیٰ ہائیک نے کہا ہے کہ اس کو کئی اچھی فلمی آفرز تھیں لیکن اس نے اپنی فیملی کے لیے ان کو قبول نہیں کیا جس کا ان کو کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے کیونکہ میری پہلی ترجیح میرا شوہر اور بیٹی ہے۔



سلمیٰ ہائیک جو فلم پروڈیوسر بھی ہے نے کہا کہ میں نے بڑی بڑی فلموں کی عکسبندیوں کو اصرار کرکے گرمیوں میں کروایا جس کی وجہ میری بیٹی تھی تاکہ میں آسانی سے کام کر سکوں۔ انھوں نے کہا کہ اس کو اپنے کیریئر کے لیے اپنے فرانسیسی بزنس مین شوہر فرانسیوس ہنری ینالٹ کی بے حد معاونت اور مدد حاصل ہے۔ میں خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں۔

مقبول خبریں