بھارت، پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت پر پابندی لگانے کے درپے

نمائندہ خصوصی  جمعرات 21 فروری 2019
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ان دنوں بیحد کشیدہ ہیں۔ فوٹو: فائل

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ان دنوں بیحد کشیدہ ہیں۔ فوٹو: فائل

دبئی: بھارت پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگانے کے درپے ہو گیا۔

بھارتی ٹیم آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹس کے سوا ویسے بھی گرین شرٹس سے مقابلہ نہیں کرتی، وہاں اب یہ مطالبات ہو رہے ہیں کہ پاکستان سے ورلڈ کپ میچ کا بائیکاٹ کیا جائے۔

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں یہ حیران کن خبریں آئیں کہ رواں ماہ دبئی میں شیڈول آئی سی سی میٹنگ میں بھارت پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت پر ہی پابندی لگانے کا مطالبہ کریگا،البتہ سیاسی وجوہات کی بنا پر کونسل کی جانب سے ایسے کسی فیصلے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔