جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی چیئرمین واٹر کمیشن پنجاب مقرر

ویب ڈیسک  جمعرات 21 فروری 2019
تمام سرکاری اداروں کو چیئرمین واٹر کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت فوٹو:فائل

تمام سرکاری اداروں کو چیئرمین واٹر کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کو واٹر کمیشن پنجاب کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

پنجاب میں پانی کو محفوظ بنانے لیے واٹر کمیشن تشکیل دے دیا گیا جو واٹر کمیشن سندھ کی طرز پر کام کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کمیشن کا سیکرٹریٹ لاہور ہائیکورٹ میں بنانے کا حکم دیا اور ایڈووکیٹ رافع عالم واٹر کو کمیشن کا رکن مقرر کردیا۔

ہائی کورٹ نے تمام سرکاری اداروں کو چیئرمین واٹر کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب واٹر کمیشن مکمل بااختیار ہوگا جو پانی کو محفوظ کرنے اور نئے ذرائع پیدا کرنے سے متعلق سفارشات پیش کرے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔