ڈیرن سیمی کا قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت

قائد اعظم برصغیر کے عظیم رہنما تھے ان کے متعلق بہت پڑھ چکا ہوں، ڈیرن سیمی


ویب ڈیسک March 10, 2019
ڈیرن سیمی کے ہمراہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی بھی تھے، فوٹو: سوشل میڈیا

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بابائے قوم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مزار قائد پر حاضری دی۔

ڈیرن سیمی نے عظیم رہبرقائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم برصغیر کے عظیم رہنما تھے ان کے متعلق بہت پڑھ چکا ہوں، مزار آنے کامقصد عظیم رہنما کی جدوجہد کو سلام پیش کرنا تھا،ڈیرن سیمی کے ہمراہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی بھی تھے۔

مقبول خبریں