وزیراعلیٰ پنجاب کی مراعات میں سے گھر اور گاڑی کی شق ختم

گورنر سے ترمیمی بل پرمنظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Numainda Express March 16, 2019
گورنر سے ترمیمی بل پرمنظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب کی مجوزہ مراعات میں سے گھر، گاڑی اورعملے کی شق ختم کردی گئی۔

وزیراعظم کی ناراضی پروزیراعلیٰ پنجاب کی مجوزہ مراعات میں سے گھر، گاڑی اورعملے کی شق ختم کردی گئی۔ گورنر سے ترمیمی بل پرمنظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 2002 ء کے بعد چھ ماہ یا اس سے زائد وزیراعلی رہنے والے کو تاعمر مناسب سکیورٹی دی جائے گی جبکہ اسپیکر کی تنخواہ25ہزار کم کر کے ایک لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے تاہم ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ برقراررکھاگیاہے۔

اس اقدام کے لیے اسپیکر کا اختیار رولز 200 بروئے کار لا یا گیا ہے جس کے تحت وہ بل کی غلطی گورنر کی منظوری سے پہلے درست کرسکتا ہے۔

مقبول خبریں