اے این پی کا کیوی وزیراعظم کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ

جیسنڈا نے اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ کسی بھی مذہب میں دہشت گردی کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، غلام احمد بلور


Numainda Express March 23, 2019
جیسنڈا نے اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ کسی بھی مذہب میں دہشت گردی کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، غلام احمد بلور۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو امن کے نوبل انعام کی اصل حقدار قرار دیدیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے حالیہ کردارکو سراہتے ہوئے انھیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ امن کے نوبل انعام کی اصل حقدار نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے غیر مسلم ہونے کے باوجود اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ کسی بھی مذہب میں دہشت گردی کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مقبول خبریں