گھارو میں ونڈ فارم کا افتتاح بجلی کی پیداوار شروع

سندھ کے علاقے گھارو میں50 میگاواٹ کا زیفر پاور ونڈ فارم برطانیہ کے تعاون سے قائم کیا گیا۔


Numainda Express April 10, 2019
سندھ کے علاقے گھارو میں50 میگاواٹ کا زیفر پاور ونڈ فارم برطانیہ کے تعاون سے قائم کیا گیا۔ فوٹو: فائل

برطانیہ کے تعاون سے ہوا سے بننے والی بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی جب کہ سندھ کے علاقے گھارو میں 50 میگاواٹ کے زیفر پاور ونڈ فارم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، مجھے خوشی ہوئی کہ برطانیہ نے پاکستان کی قابل تجدید توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے، ملازمتوں اور ترقی کی حمایت میں حصہ لینے میں حصہ لیا، یہ برطانوی حکومت کی خواہش ہے کہ پاکستان کی معیشت میں زیادہ سے زیادہ برطانوی سرمایہ کاری ہو جو پاکستان کی اپنی صلاحیتوں کو پورا کرنے اور دونوں ممالک کے مستقبل کے طویل مدتی تعاون کو مزید بڑھانے میں مدد کرے۔

دوسری جانب سی ڈی سی کے پاکستان کے ڈائریکٹر حبیب یوسف نے کہا کہ منصوبہ پاکستان میں ہزاروں افراد کو کلین انرجی فراہم کرے گا، برطانیہ کی حکومت کی طرف سے منصوبے کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم اس کے نئے آپریشنل مرحلے میں ٹیم کے ساتھ قریبی کام جاری رکھیں گے۔

مقبول خبریں