تعلقہ انتظامیہ کی بے حسی کروڑوں روپے کا فلٹر پلانٹ جانوروں کے باڑے میں تبدیل

قیمتی الیکٹرانک سامان چوری، مخدوم امین فہیم کے شہر کے عوام صاف پانی سے محروم


Nama Nigar August 17, 2013
پی پی رہنما مخدوم امین فہیم کے شہر کا واحد فلٹر پلانٹ تباہ ہونے کے باعث لاکھوں شہری صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔

ہالا میں 6 کروڑ روپے لاگت سے تیار فلٹر پلانٹ جانوروں کے باڑے میں تبدیل ہو گیا، ضلع اور تعلقہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث فلٹر پلانٹ سے لاکھوں کا قیمتی الیکٹرک سامان چوری کرلیا گیا۔

جبکہ بلدیاتی انتظامیہ نے فلٹر پلانٹ کی تمام مشینری بھی فروخت کر دی ہے۔ فلٹر پلانٹ گزشتہ 5 برسوں سے مکمل طور پر تباہی سے دوچار ہے، گرائونڈ کو گائے ، بھینسوں کے باڑے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پی پی رہنما مخدوم امین فہیم کے شہر کا واحد فلٹر پلانٹ تباہ ہونے کے باعث لاکھوں شہری صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔



ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹی ایم اوہالا نے فلٹر پلانٹ کے لاکھوں کی مشینری اور کروڑوں کی زمین فروخت کر دی ہے۔ شہریوں نے بالا حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں