سنجھورو پولیس مقابلے کے بعد 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

خفیہ اطلاع پر کھور کھانی محلے میں پولیس کارروائی، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار


Nama Nigar August 17, 2013
چھاپے کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہا اور ملزمان فرار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فوٹو: فائل

سنجھورو پولیس کی کارروائی 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، ملزمان فرار، م گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سنجھورو پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او سنجھورو سجان سنگھ کی سربراہی میں کھورکھانی محلے میں بدنام رہزن جمعہ کھورکھانی، ادریس کھورکھانی، پپو کھورکھانی اور نتھو کھورکھانی کی کمین گاہ پر چھاپہ مارا۔کارروائی میں سنجھورو، جھول اور کھدڑو تھانے کی پولیس نے حصہ لیا، چھاپے کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہا اور ملزمان فرار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔



پولیس نے 4 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔ اس موقع پر سجان سنگھ نے بتایا ملزمان شہریوں سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھینتے تھے اور تاوان لے کر واپس کرتے تھے، ملزمان پر سنجھورو سمیت کئی تھانوں پر درجنوں مقدمات درج ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقبول خبریں