وریندر سہواگ کی بات پر صرف ہنس ہی سکتے ہیں، محمد حفیظ

اسپورٹس رپورٹر  پير 22 اپريل 2019
وریندر سہواگ کی بات پر صرف ہنس ہی سکتے ہیں، محمد حفیظ فوٹو: فائل

وریندر سہواگ کی بات پر صرف ہنس ہی سکتے ہیں، محمد حفیظ فوٹو: فائل

 لاہور:  محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر سہواگ کے بیان پر کوئی رد عمل نہیں دینا چاہتا ہوں۔

قومی کرکٹرمحمد حفیظ نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر سہواگ کے بیان پرہم صرف ہنس ہی سکتے ہیں، کرکٹ کا میچ کسی سے جنگ نہیں بلکہ اس کا مطلب لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے، یہ درست ہے کہ پاک بھارت میچز شائقین کیلیے بڑی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں، ورلڈ کپ کے میچز میں دیگر ٹیموں کی طرح بھارت کے ساتھ میچ میں بھی بہترین کھیل سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔