چوتھے میچ میں شکست پر آرتھر نے کھلاڑیوں کی کلاس لے لی

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 19 مئ 2019
کوچ نے بابر اعظم کو بھی کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ سنچری کے باوجود گیندیں ضائع کیوں کیں؟ ذرائع۔ فوٹو: فائل

کوچ نے بابر اعظم کو بھی کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ سنچری کے باوجود گیندیں ضائع کیوں کیں؟ ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: انگلینڈ سے ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں شکست پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر خاصے دلبرداشتہ نظرآئے اور انھوں نے کھلاڑیوں کی کلاس لے لی۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کی ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پرفارمنس ورلڈ کپ کھیلنے کی نہیں گھر جانے کی ہوتی ہے، پیغامات بھجوائے جانے کے باوجود بولرز نے آخری اوورز میں یارکرز کیوں نہیں کرائیں۔

ذرائع کے مطابق کوچ نے بابر اعظم کو بھی کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ سنچری کے باوجود گیندیں ضائع کیوں کیں؟

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔