جوکووک لگاتار 10ویں فرنچ اوپن کوارٹر فائنل تک پہنچنے والے پہلے پلیئر بن گئے

نووک جوکووک نے چوتھے مرحلے میں جرمن حریف جین لینارڈ اسٹرف کو 6-3،6-2 اور6-2 سے مات دیدی۔


Sports Desk June 04, 2019
نووک جوکووک نے چوتھے مرحلے میں جرمن حریف جین لینارڈ اسٹرف کو 6-3،6-2 اور6-2 سے مات دیدی۔ فوٹو: فائل

HANOI: ٹاپ سیڈ نووک جوکووک لگاتار10ویں فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے والے پہلے پلیئر بن گئے۔

نووک جوکووک نے چوتھے مرحلے میں جرمن حریف جین لینارڈ اسٹرف کو 6-3،6-2 اور6-2 سے مات دیدی، کائی نیشکوری نے تاخیر سے مکمل ہونے والے مقابلے میں فرانس کے بینوئٹ پائرکو زیر کرلیا، فورتھ سیڈ آسٹریا کے ڈومنیک تھیم نے فرنچ حریف گیل مونفلز کو ٹھکانے لگایا، الیگزینڈر زیوریف نے فابیو فوگنینی کو مات دے کر رائونڈ8 میں جگہ بنائی۔

ویمنز سنگلز میں تھرڈ سیڈ سیمونا ہالیپ نے پولش حریف ایگا سواٹیک کو باآسانی 6-1 اور6-0 سے قابو کرلیا، امریکا کی 14 سیڈ میڈیسن کیزلگاتاردوسرے برس رولینڈ گیروس کے کوارٹر فائنل میں رسائی پانے میں کامیاب رہیں، انھوں نے کیٹرینا سیناکووا کو6-2 اور6-4 سے قابوکرلیا، امریکی پلیئرصوفیہ کینن کو آسٹریلیا کی8 سیڈ ایشلیگ بارٹی نے زیر کرلیا، سلون اسٹیفنز نے گاربین مگروزا کوہرادیا۔

مقبول خبریں