دہشتگردی کے خاتمے کیلیے سخت اقدامات کرنے ہونگے ایاز پلیجو

کراچی میں باہر کے لوگوں کی آباد کاری سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنیکی سازش ہے


Numainda Express September 03, 2013
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کراچی سے دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر سخت اقدامات کرنے ہونگے۔ فوٹو: فائل

قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کراچی میں کسی فریق کے کہنے پر مخصوص علاقوں میں آپریشن کرنے سے کراچی میں امن امان بحال نہیں ہو گا۔

کراچی سے دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر سخت اقدامات کرنے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامشورو کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں25لاکھ غیر ملکی غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔



کراچی پر قبضہ کرنے کے لیے بھارتیوں، بنگالیوں، افغانیوں، سری لنکن کو تحفظ فراہم کر کے رہائش دینا سندھ کے لوگوں کو مستقل طور پر اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کراچی میں فوج بلانے کے مطالبے کے پیچھے بھی گہری سازش ہے۔

مقبول خبریں