ماتلی2بھائی پھلیلی نہرمیں ڈوب گئے لاشوں کی تلاش جاری

ایک بھائی نہاتے ہوئے ڈوبنے لگا جسے بچانے کیلیے دوسرا بھی نہر میں کود پڑا۔


Nama Nigar September 04, 2013
والجی کولہی کھیت میں کام کرنے کے بعد اپنے بھائی رتنو کولہی کے ساتھ گاؤں جارہا تھا۔

ماتلی کے قریب گاؤں علی محمد مہندو کے رہنے والے 2بھائی پھیلی نہر میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق ماتلی کے قریب گاؤں علی محمد مہندو کا رہنے والا 35 سالہ والجی کولہی زمین سے کام کرنے کے بعد اپنے بھائی 40 سالہ رتنو کولہی کے ساتھ گاؤں جارہا تھا کہ پھیلی نہر میں نہاتے ہوئے والجی کولہی ڈوبنے لگا جسے بچانے کے لیے رتنو کولہی بھی نہر میں کود پڑا مگر دونوں بھائی نہر میں ڈوب گئے۔



واقعے کی اطلاع پہنچنے پر گاؤں میں کہرام مچ گیا، جبکہ لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

مقبول خبریں