جیولری کی برآمد کیلیے ایکسپورٹرزکی ٹی ڈیپ میں رجسٹریشن لازمی قرار

ملک سے قیمتی دھاتوں، جیولری و قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد کے لیے نئی پالیسی جاری۔


Numainda Express September 05, 2013
پا لیسی کے مطابق سیلف کنسائنمنٹ اسکیم کے تحت برآمد کنندگان کو زیورات کی برآمد پر ڈلیوری آف پیمنٹ پر جاری کردہ ناقابل واپسی لیٹر آف کریڈٹ اورایڈوانس پیمنٹ وصول کرنا ہوگی۔ فوٹو ؛ فائل

وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں وپتھروں اور جیولری کی برآمد کے لیے برآمد کنندگان کی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) میں رجسٹریشن کو لازمی قراردے دیا ہے۔

ملک سے قیمتی دھاتوں، جیولری و قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد کے لیے جاری نئی پالیسی وپروسیجر کی مزید تفصیلات کے مطابق سیلف کنسائنمنٹ اسکیم کے تحت برآمد کنندگان کو زیورات کی برآمد پر ڈلیوری آف پیمنٹ پر جاری کردہ ناقابل واپسی لیٹر آف کریڈٹ اورایڈوانس پیمنٹ وصول کرنا ہوگی۔

اس ضمن میں وزارت تجارت نے ایس آر او 760(I)/2013کے تحت امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آرڈر 2013 جاری کیا ہے جس میں 7 ضمیمے بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں