عراق کرکوک میں کار بم دھماکوں میں 2 افراد ہلاک 29 زخمی

دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، فورسز نے متاثرہ علاقے گھیرے میں لے لیے


این این آئی September 07, 2013
اگست میں بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں کم از کم 800 افراد مارے گئے، رپورٹ، فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عراق کے شہر کرکوک میں 2کار بم دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور29زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکوں سے قریبی عمارتوں اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی مزید سخت کر دی۔



اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اگست میں ہونیوالے بم دھماکوں اور دیگر پرتشدد کارروائیوں میں 800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں