سپر اوور کی آخری گیند پر شاٹ کھیلتے ہی بغیر دیکھے دوڑ پڑا تھا گپٹل

میں نے ڈائیو لگاکر کریز تک پہنچنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا تھا، گپٹل


Sports Desk July 20, 2019
میں نے ڈائیو لگاکر کریز تک پہنچنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا تھا، گپٹل

کیوی اوپنر مارٹن گپٹل نے ورلڈکپ فائنل کے سپر اوور میں رن آئوٹ ہونے سے متعلق انکشاف کیا کہ اس وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ گیند کس جانب ہے میں بغیر دیکھے رن مکمل کرنے کیلیے دوڑ پڑا تھا۔

نیوزی لینڈ کو سپر اوور کی آخری گیند پر فتح کیلیے2 رنز درکار تھے لیکن گپٹل دوسرا رن بنانے کی کوشش میں آئوٹ ہوگئے،میچ برابر ہونے پر زیادہ بائونڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کو ٹرافی کا حقدار قرار دے دیا گیا تھا، گپٹل نے کہا کہ میں نے ڈائیو لگاکر کریز تک پہنچنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا تھا۔

مقبول خبریں