باؤنڈریز کی بنیاد پر چیمپئن کا فیصلہ بھارتی بولنگ کوچ کی بھی تنقید

رنز اسکور کرنے کے اور کئی طریقے ہوتے ہیں، اس سے تو اچھا تھا کہ گرنے والی وکٹوں کی تعداد پر فیصلہ کیا جاتا، بھرت ارون


Sports Desk July 23, 2019
رنز اسکور کرنے کے اور کئی طریقے ہوتے ہیں، اس سے تو اچھا تھا کہ گرنے والی وکٹوں کی تعداد پر فیصلہ کیا جاتا، بھرت ارون۔ فوٹو: فائل

بھارتی بولنگ کوچ بھرت ارون نے بھی ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ باؤنڈریز کی بنیاد پر کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھرت ارون نے کہاکہ میں سچن ٹنڈولکر کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ سپر اوور میں بھی مقابلہ برابر رہنے کے بعد ٹائی بریکر کیلیے ایک اور سپر اوور کرانا چاہیے تھا، دوسرے کئی طریقے ہونے کے باوجود باؤنڈریز کا انتخاب کیوں کیا گیا،رنز اسکور کرنے کے اور کئی طریقے ہوتے ہیں، اس سے تو اچھا تھا کہ گرنے والی وکٹوں کی تعداد پر فیصلہ کیا جاتا۔

مقبول خبریں