روی چندرن ایشون نے عجیب ایکشن سے بیٹسمین کو کنفیوز کردیا

ایشون کے اس بولنگ ایکشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی اور اس پر مختلف کمنٹس کیے جارہے ہیں۔


Sports Desk July 24, 2019
ایشون کے اس بولنگ ایکشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی اور اس پر مختلف کمنٹس کیے جارہے ہیں۔ فوٹو:فائل

تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے عجیب ایکشن سے بیٹسمین کو کنفیوز کردیا۔

ڈنڈیگل ڈریگنز کی جانب سے مدورائی پینتھرز سے میچ میں ایشون نے آخری لمحات تک گیند کو اپنے پیچھے چھپائے رکھا اور پھر اچانک بالکل ساکت ٹھہرتے ہوئے نان بولنگ آرم سے گیند کی جو کافی سلو تھی، بیٹسمین اس کو سمجھ نہیں پایا اور لانگ آن باؤنڈری پر کیچ ہوگیا۔

ایشون کے اس بولنگ ایکشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی اور اس پر مختلف کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں