شہری کو تھپڑ مارنے والا ٹریفک پولیس اہلکار معطل

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوکا نوٹس لے لیا


Staff Reporter July 26, 2019
اے ایس آئی اشرف اعوان کو پولیس لین گارڈن میں روزانہ حاضری لگانے کی ہدایت فوٹو: فائل

شہری کو چالان کے دوران تھپڑ مارنے والے ٹریفک پولیس اہلکارکو معطل کردیا گیا۔

پریڈی تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار کا چالان کے دوران ٹریفک اہلکارکی جانب شہری کو تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے واقعے کی تفصیل طلب کی تھی ،آئی جی کاکہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوزکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکاراے ایس آئی محمد اشرف اعوان کو معطل کراس کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے ،ڈی آئی جی ٹریفک نے معطل ٹریفک پولیس اہلکارکوٹریفک پولیس لین گارڈن میں پیش ہوکر روزانہ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، معطل ٹریفک پولیس اہلکاراکبرروڈ ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔

مقبول خبریں