مٹھی خاتون سے زیادتی کے 8 ملزمان نے گرفتاری دے دی

ملزمان کی رشتے دار لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں شوہر بھی زیرحراست


Nama Nigar September 17, 2013
ملزمان کے رشتے داروں نے ایس ایس پی کو بتایا کہ موتاں بھیل کے دیور کھانو بھیل نے 4 ماہ قبل ان کی 15 سالہ لڑکی لچھمی بھیل کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو: فائل

تھرپارکر میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کے8 ملزمان نے تھانے پہنچ کر گرفتاری پیش کر دی، چھاچھرو کی رہائشی 5بچوں کی ماں موتاں بھیل کو 15 روز قبل 8 افراد نے اس کے شوہر اور بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی وڈیو بھی بنائی تھی۔

مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے اس کیس کے لیے ایس ایس پی تھرپارکر عابد قائمخانی کو تفتیشی افسر مقرر کیا، تاہم کیس میں ملوک بھیل، کلو بھیل، ہیرو بھیل، آدیو بھیل، بھمرو بھیل، کرتو سمیت 8 ملزمان نے چھاچھرو تھانے پہنچ کر گرفتاری پیش کر دی۔



موتاں بھیل نیشناختی پریڈ میں 3 افراد کلو، ہیرو اور کرتو بھیل کی شناخت کرلی، ملزمان کے رشتے داروں نے ایس ایس پی کو بتایا کہ موتاں بھیل کے دیور کھانو بھیل نے 4 ماہ قبل ان کی 15 سالہ لڑکی لچھمی بھیل کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور وڈیو بھی بنائی تھی اور دونوں ملزمان فرار ہیں۔ چھاچھرو پولیس نے متاثرہ لڑکی لچھمی بھیل کے ماموں پنو بھیل کی درخواست پر موتاں بھیل کے شوہر ٹیلو مل، خانو مل، آمبو مل اور بالم بھیل پر مقدمہ درج کر کے ٹیلو مل کو گرفتار کرلیا جبکہ سردارو بھیل کو حراست میں لے لیا۔

مقبول خبریں