سرکلر ریلوے کی 90 فیصد زمین واگزار رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اورنگی ،ناظم آبادودیگر اسٹیشنوں کے اطراف سے بستیاں بھی خالی کرالی گئیں


کورٹ رپورٹر August 06, 2019
 سرکلر ریلوے کے 43 کلو میٹر میں 37 کلو میٹر ٹریک سے قبضہ ختم کرادیا،پاکستان ریلویز فوٹو: فائل

سرکلر ریلوے کی 90 فیصد زمین واگزار کرالی گئی جس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

پاکستان ریلویز کی رپورٹ کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے 43 کلو میٹر میں 37 کلو میٹر ٹریک سے قبضہ ختم کرادیاگیا ہے،بعض حصے قابضین کی مزاحمت کی وجہ سے واگزار نہیں ہوسکے، اردو کالج، اورنگی، لیاری اور ناظم آباد اسٹیشنوں کے اطراف سے خانہ بدوشوں کی بستیاں بھی خالی کرالی گئیں۔ مکمل بحالی کا آپریشن مختلف اداروں کے تعاون سے جاری رہے گا، کے ایم سی اور دیگر اداروں نے بھی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج پارکوں پر قبضے اور غیر قانونی شادی ہالوں سے اور دیگر قبضوں سے متعلق سماعت کرے گا۔

مقبول خبریں