جنوبی افریقہ کی جانب سے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بہت بڑے یو ٹرن کا انکشاف

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 7 اگست 2019
ورلڈ کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد اب انھیں فوری طور پر عہدے سے برطرف کردیاگیا ہے۔ فوٹو: فائل

ورلڈ کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد اب انھیں فوری طور پر عہدے سے برطرف کردیاگیا ہے۔ فوٹو: فائل

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کی جانب سے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن کے معاملے پر بہت بڑا یوٹرن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات سے معلوم ہواکہ رواں برس یکم فروری کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ گبسن اپریل 2021 تک کوچنگ جاری رکھیں گے، نئے معاہدے کا ڈرافٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد اب انھیں فوری طور پر عہدے سے برطرف کردیاگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔