- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
- مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر کیساتھ سرپلس رہا
- کیویز سے اَپ سیٹ شکست؛ رمیز راجا بھی بول اٹھے
- آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون یا جولائی میں ہونیکا امکان ہے، وزیر خزانہ
قومی کرکٹرز کا ہاشم آملہ کو ریٹائرمنٹ پر زبردست خراج عقیدت
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
سابق قومی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہاشم آملہ کا انٹرنیشنل کیریئر شاندار رہا، حقیقی معنوں میں بہترین کرکٹر اور عظیم انسان ہیں، شائقین کو ان کی کمی ہمیشہ محسوس رہے گی۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کر کے آملہ نے سب کو حیران کر دیا ہے، وہ کرکٹ کے بہترین سفیر اور ممتاز کھلاڑی تھے، میری ان کے لئے نیک خواہشات ہیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ وہ اچھے کھلاڑی ہونے کے ساتھ بہترین انسان کے طور پر بھی ہمیشہ یاد رہیں گے، وہ نوجوان کرکٹر کے لیے مینٹور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہاشم آملہ گراؤنڈ کے اندر اور باہر ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے، ان کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہوں-
پیسر حسن علی نے کہا کہ شاندار انٹرنیشنل کیریئر پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، یقینی طور پر دنیا کرکٹ انہیں یاد کرے گی، میری نیک خواہشات ہاشم آملہ کے ساتھ ہے ۔
یاد رہے کہ ہاشم آملہ نے جمعرات کو 15 سال تک عالمی کرکٹ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 124 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 46.64 کی ایوریج سے 9 ہزار 282 رنز بنائے جو جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ ہاشم آملہ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 178 ون ڈے میچز کھیلے اور حالیہ ورلڈ کپ میں 8 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1277 رنز بنائے، ہاشم آملہ نے عالمی کرکٹ سے تو ریٹائرمنٹ لے لی ہے لیکن وہ مختلف لیگز کھیلتے رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔