پشاور دھماکا طالبان نےنہیں کیا تو دہشت گردی کون کر رہا ہے نواز شریف

دہشت گردی کی سرپرستی باہرسے ہورہی ہے، بے نقاب کرنے کی کوشش کرینگے،طالبان کے مسئلے پروطن پہنچ کرحکمت عملی بنائیں گے


این این آئی/Online October 01, 2013
منموہن سنگھ سے ملاقات نتیجہ خیزرہی، پاکستان اوربھارت کے درمیان امن کے سواکوئی راستہ نہیں،وزیراعظم۔فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی باہرسے ہورہی ہے۔

طالبان نے پشاوردھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی توپھرکون ہے جودہشتگردی کررہاہے؟۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان امن کے سواکوئی راستہ نہیں۔ منموہن سنگھ کے ساتھ ملاقات میں تمام معاملات پربات کی۔ امریکا سے وطن واپس آتے ہوئے لندن میںمختصرقیام کے دوران صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ طالبان نے پشاوردھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی، دیکھناہوگاکہ اس کے پیچھے کون ہے؟۔ بے نقاب کرنے کی کوشش کریں گے۔ طالبان کے مسئلے پر پاکستان پہنچنے کے بعد حکمت عملی بنائیں گے۔



انھوں نے کہا کہ نیویارک میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں انھیں پاکستان کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ دونوںممالک میں بہت زیادہ غریب افراد ہیں، ہمیں ان کی بہتری پرتوجہ دینی چاہیے۔ منموہن سنگھ سے ملاقات میں بلوچستان کامسئلہ اٹھایااورکہاکہ تمام مسائل کاحل بات چیت سے نکالاجائے۔ نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کاعمل جاری رہناچاہیے کیونکہ یہ دونوںممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کاواحد راستہ ہے ۔،منموہن سنگھ کے ساتھ ملاقات نتیجہ خیزرہی، جس میں کشمیراورسرکریک سمیت تمام اہم ایشوزپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

مقبول خبریں