امپائر نازیہ نذیر آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شمولیت کی خواہاں

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 18 ستمبر 2019
نازیہ نذیر حالات کی کے باعث اپنے کیریئرکا عروج نہ دیکھ سکیں اورگرین کیپ کے حصول میں ناکام رہیں لیکن ہمت نہ ہاری۔ فوٹو: ایکسپریس

نازیہ نذیر حالات کی کے باعث اپنے کیریئرکا عروج نہ دیکھ سکیں اورگرین کیپ کے حصول میں ناکام رہیں لیکن ہمت نہ ہاری۔ فوٹو: ایکسپریس

 لاہور:  اوکاڑہ کے نواحی قصبے حویلی لکھا کے زمیندار خاندان سے تعلق رکھنے والی ویمن کرکٹ امپائر نازیہ نذیرآئی سی سی ایلیٹ پینل میںشمولیت کی خواہاں ہیں۔

امپائر نازیہ نذیر کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں خواتین کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم نہیں کیے جاتے، ان حالات میں ایک خاتون کا کھیلوں کی طرف راغب ہونا آسان نہیں تھا، میں والدین سے چھپ کر کرکٹ کھیلا کرتی تھی،کالج کے زمانے میں رشتہ داروں کے ڈر سے میچ کے بعد دانستہ طور پر میڈیا کوریج کا حصہ نہیں بنتی تھی، خوف تھا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے کوئی انٹرویو یا تصویر اہل خانہ نے دیکھ لی تو شوق کی تکمیل کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔

نازیہ نذیر حالات کی کے باعث اپنے کیریئرکا عروج نہ دیکھ سکیں اورگرین کیپ کے حصول میں ناکام رہیں لیکن ہمت نہ ہاری اور کرکٹ سے منسلک رہنے کا فیصلہ کیا،گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کی لیکچرار نازیہ نذیر نے گذشتہ سال بطور ویمنز امپائر اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے، وہ قومی ٹرائنگولر ایک روزہ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کی 6 ویمن امپائرز میں سے ایک اوران کا ہدف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں جگہ بنانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔