بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 30 ستمبر 2019
بابر اعظم نے رواں سال کیلنڈر ایئر میں  ون ڈے کرکٹ میں 1000رنز مکمل کر لیے، فوٹو: پی سی بی

بابر اعظم نے رواں سال کیلنڈر ایئر میں ون ڈے کرکٹ میں 1000رنز مکمل کر لیے، فوٹو: پی سی بی

 کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے رواں سال کیلنڈر ایئر میں  ون ڈے کرکٹ میں 1000رنز مکمل کر لیے، 2013کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ کسی پاکستانی کھلاڑی نے ون ڈے کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کئے ہوں۔

ان سے قبل دس پاکستانی کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، ان میں سعید انور نے 1996میں 1595رنز، مصباح الحق نے2013میں 1371رنز،محمد یوسف نے 2002میں 1362رنز، 2013میں محمد حفیظ نے 1301رنز، اعجاز احمد نے1996میں 1281رنز، یونس خان نے2002 میں 1173رنز، محمد یوسف نے2003میں 1168رنز،محمد یوسف نے 2000میں 1161رنز،انضمام الحق نے 1999میں 1106رنز اور اعجاز احمد نے 1997میں 1104رنز اسکور کیے تھے۔ان کے علاوہ جاوید میاں داد نے بھی1987میں ایک ہزار رنز اسکور کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔