دیپکا پڈوکون ’’سنگھم 2‘‘ میں اجے دیوگن کی محبوبہ بنیں گی

سنگھم کے سیکوئل کی ہدایات روہت سیٹھی دیں گے جبکہ فلم کی شوٹنگز نومبرمیں شروع ہوں گی۔


Showbiz Desk October 09, 2013
ہدایتکار سنجے بھنسالی کی فلم ’’رام لیلا‘‘15 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون فلم سنگھم ٹو میں اجے دیوگن کے ساتھ محبت کریں گی۔

دوسری طرف اداکارہ پرفلم ''رام لیلا''میں عکس بندکیئے جانے والے گانے ''لہو منہ لگ گیا'' کی تصویر ریلیز کردی گئی ہے جب کہ گانے کو کل ریلیز کیا جائے گا بھارتی میڈیا کے مطابق سال رواں کے دوران لگا تار تین سپر ہٹ فلموں ''ریس 2'' ، '' یہ جوانی ہے دیوانی '' اور ''چنائی ایکسپریس ''میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ 2011کی سپرہٹ فل ''سنگھم '' کے سیکوئل '' سنگھم 2 '' میں اجے دیوگن کے مدمقابل رومانوی کردار اداکریں گی ۔زرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ سے شروع ہوگی جب کہ اس فلم کو اگلے سال اگست میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔ یہ دیپکا کی اجے دیوگن کے ساتھ پہلی جب کہ ہدایتکار روہت سیٹھی کے ساتھ دوسری فلم ہوگی۔ دوسری طرف ہدایتکار سنجے بھنسالی نے اپنی فلم ''رام لیلا'' کے دیپکا پر عکس بند کیے جانے والے گانے جس کے بول ہیں ''لہو منہ لگ گیا'' کی تصویر ریلیز کردی ہے۔ اس تصویر کو گانے کی ریلیز سے ایک دن قبل ریلیز کیا گیاہے ۔

ساحل حدا کے گائے ہوئے اس گیت کی موسیقی گجرات کے لوک موسیقی پر مبنی اس گانے کے آغاز میں دیپکا اور رنویر سنگھ ایک دوسرے سے محبت کرتے نظر آتے ہیں واضح رہے کہ دیپکا ان دنوں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ہیپی نیو ائیر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ سیکسپئیر کے شہرہ آفاق ناول رومیو اینڈ جولیٹ پر مبنی اس فلم میں رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون کے علاوہ رچا چڈا،سپریا پاتھک،گلشن دیویا،ابھمانیوشیکھر سنگھ،شویتا سلوا،برکھا بشاط سینگپتااور شردکیلر دیگر اداکار کام کررہے ہیں جب کہ پریانکا چوپڑانے آئٹم سانگ پر پرفارم کیا ہے ۔ 35 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی یہ رومانوی ڈرامہ فلم ''رام لیلا '' 15 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں کام کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ اچھے لوگ بہت ہیں اور اچھی پرفارمنس دکھانے والوں کا بھی تانتا بندھا رہتا ہے تاہم اپنے کام پر نظر رکھنا اور تنقیدی اعتبار سے کام کرنا بہت مشکل ہے یہ مشکل کام اب میں نے اپنی زندگی میں شامل کررکھا ہے اور اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ہی غلطیوں سے سیکھنا بھی شروع کردیا ہے ۔کام کے حوالے سے میرا اپنا معیار بہت سخت ہے اور اپنی پرفارمنس سے جلدی مطمئن نہیں ہوتی ہوں ،جب تک میں خود اپنے کام سے مطمئن نہ ہوجائوں کسی طور اسے فائنل نہیں کرتی۔



اداکارہ نے بتایا کہ کام کے وقت سخت گیر ہوجاتی ہوں ویسے میرا مزاج نرم خو ہی ہے مگر کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ اپنے کام کو معیاری بنانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہوں اور ہر طرح کے کرداروں سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا میں خود کو فیشن ایبل تصور نہیں کرتی میرے مطابق آرام دہ لباس ہی سب سے بہتر ہوتا ہے اور اس سلسلہ میں میں اپنے ملبوسات تیار کرنیوالے کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کے حقیقت مین میری ماں اجالا پڈکون ہی میری فیشن آئی کون ہیں جب میں بڑی ہورہی تھی تو ان کے اسٹائل نے مجھے متاثرکیا ہے۔ واضح رہے کہ دیپکا پڈوکون 5 جنوری 1986 کو کوپن ہیگن ڈنمارک میں پیداہوئیں ان کے والد پرکاش پڈوکون بیڈمنٹن کے سابق عالمی کھلاڑی ہیں جب کہ ان کی والدہ اجالا پڈکون ٹریولر ایجنٹ ہیں جب کہ اس کی بڑی بہن انیشا پڈکون گالف کھیلتی ہیں۔

دیپک اایک سال کی ہوئی تو اس کا خاندان بھارت منتقل ہو گیا اور بنگلور میں رہائش اختیارکرلی۔اداکارہ نے ابتدائی تعلیم صوفیہ ہائی اسکول بنگلور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اس کے بعد مونٹ کیرمل کالج میں داخلہ لے لیا بعد ازاں اندراگاندی نیشنل اوپن یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیاتاہم کچھ ہی عرصہ بعد ماڈلنگ میں کیرئیر بنانے کے لیے اسے چھوڑ دیا۔ 2006 میں دیپکا کو کناڈا فلم ایشوریا میں کام کی پیش کش ہوئی ۔2007 میں ادکارہ کی پہلی ہندی فلم اوم شانتی اوم ریلیز ہوئی جس میں اسے بہترین اداکاری پر فلم فیئر کا ڈیوٹ ایوارڈ دیا گیا۔ 2008میں اداکارہ کی فلم ''بچنا اے حسینو''سینما گھروں کی زینت بنی ۔2009 میں ''چاندنی چوک ٹوچائنہ'' ، ''بلو'' ،'' میں اور مسز کھرانہ '' اور ''لو آج کل'' اسکرین کی زینت بنیں۔

لو آج کل میں اس کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ 2010میں اداکارہ کی اوپر تلے 5 فلمیں ''کارتھک کالنگ کارتھک'''' ہائوس فل '' ، ''لفنگے پرندے'' ، ''بریک کے بعد'' اور کھیلیں ہم جی جان سے ریلیز ہوئی ۔ 2012میں ریلیز ہونے والی فلم ''کاک ٹیل'' اداکارہ کے کیرئیر میں ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔باکس آفس پر سپرہٹ رہنے والی اس فلم میں بہترین اداکاری پر دیپکاکو ایوارڈز کی متعدد تقریبات میں نامزد کیا گیا کئی اس فلم نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا گیا۔رواں سال کے دوران دیپکا ایک لیڈنگ اداکارہ کی حیثیت سے سامنے آئی اور فلم یہ جوانی ہے دیوانی اور چنائی ایکسپریس میں اپنی لازوال اداکاری کے جوہر دکھائے۔ دیپکا پڈکون کی ایک فلم ''ہیپی نیو ائیر ''کی شوٹنگز بھی جاری ہیں اور اسے 2014میں ریلیز کیاجائے گا۔

مقبول خبریں