امریکا شٹ ڈاؤن جاری اوباما نے سینیٹرز کو وائٹ ہاؤس بلالیا

انٹارکٹیکا میں تحقیقاتی کام روک دیا گیا،سی آئی اے نے بیشترمشنزسے ضروری اہلکاروں سمیت اسٹاف واپس بلاناشروع کردیا


APP/AFP October 10, 2013
بحران کی بڑی وجہ گورنمنٹ شٹ ڈائون ہے،70فیصد شہریوں کی رائے،امریکی عوام 9 روزمیں ہی اکتانے لگ گئے، سروے رپورٹ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

صدر اوباما نے حکومتی شٹ ڈائون کے خاتمے اور قرضوں کی ادائیگی تک رسائی کیلیے ڈیموکریٹک اور ری پبلکنز کے تمام ممبران کو وائٹ ہائوس میں بلا لیا۔

وائٹ ہائوس کے ایک افسر نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں صدر اوباما سینیٹ کے تمام ممبران سے اس سلسلے میں بات کرینگے۔ ادھر امریکی سائنسی ادارے نیشنل سائنس فائونڈیشن نے بھی حکومتی شٹ ڈائون کے باعث انٹارکٹیکا میں تحقیقاتی مشن کو روک دیا ہے۔ انٹارکٹیکا میں کنٹریکٹرز نے امریکی بیس (یو ایس اے پی) پر کام کرنیوالے سائنسدانوں کو عدم فنڈنگ پر تحقیقاتی کام روک دینے کا کہہ دیا ہے۔ ادھر امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے نے شٹ ڈائون کے باعث زیادہ سے زیادہ مشنزاسٹاف کو واپس بلانا شروع کردیا۔



ڈائریکٹر جان برینن کے مطابق سی آئی اے کے جن اہلکاروں کو شٹ ڈائون سے پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے واپس بلایا جارہا ہے ان میں وہ بھی شامل ہیں جوفارن انٹیلی جنس اکھٹی کرنے کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔ دوسری طرف امریکا عوام گورنمنٹ شٹ ڈائون سے اکتانے لگ گئے ۔ امریکامیں گورنمنٹ شٹ ڈائون کے 9 روز میں ہی عوام اکتاہٹ کا شکار ہوگئے جس کا اندازہ ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے سروے میں 70 فیصد سے زائد امریکی عوام نے اس بات کا اظہارکیا کہ امریکا میں بحران کی بڑی وجہ گورنمنٹ شٹ ڈائون ہے۔56 فیصد نے کہا کہ 1995ء میں گورنمنٹ شٹ ڈائون سے اوباما کا شٹ ڈائون زیادہ گہرا ہے کیونکہ اس کے خاتمے کی زیادہ امیدیں نظر نہیں آر ہیں۔

مقبول خبریں