سشمیتا سین کی 3 سال بعد واپسی ’’عائشہ‘‘ میں لیڈنگ رول کی پیشکش ہوگئی

سابق حسینہ عالم 2010ء میں انیس بزمی کی فلم ’’نوپرابلم‘‘ میں آخری مرتبہ سینمااسکرین پرنظر آئیں


Showbiz Desk October 11, 2013
بالی ووڈ سے آئوٹ نہیں ہوئی، آج بھی 2فلموں کی آفرز موجود ہیں،بالی ووڈ ادکارہ۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں ان دنوں خبر گرم ہے کہ سابق حسینہ عالم سشمیتا سین تین سال بعد بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہے اور انھیں ہدایتکارہ راجیشری اوجھا Rajshree Ojha نے اپنی فلم عائشہ میں لیڈنگ رول کی آفر کردی ہے۔

سشمیتا سین گزشتہ کچھ برس سے بری اسکرین سے غائب تھیں انھوں نے 2010میں انیس بزمی کی فلم نوپرابلم میں آخری مرتبہ کام کیا تھا۔اس کے بعد وہ کچھ تقریبات میں نظر آتی رہیں مگر بالی ووڈ میں انھیں کوئی کام نہیں مل سکا ۔اطلاعات ہیں کو ہدایتکارہ راجیشری اوجھا نے انھیں اپنی آنیوالی فلم ''عائشہ میں اہم کردار اداکرنے کی پیش کش کردی ہے ۔سشمیتا سین جو ان دنوں اپنی سوشل سرگرمیوں میں مصروف ہیں نے ہدایتکارہ راجیشری اوجھا کی طرف سے فلم کی پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی فلم کے اسکرپٹ کی تیاری میں مصروف ہیں اور میں نے ابھی تک فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری ہے ۔ہدایتکارہ راجیشری اوجھا نے کہاہے کہ فلم کی کاسٹ مکمل کرنے کے بعد اس کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل اس سلسلہ میں باقاعدہ اعلان کیاجائیگا۔ان کا کہناتھا کہ ہم معروف اداکاروں سمیت نئے اداکاروں سے بھی فلم کے سلسلہ میں رابطے کررہے ہیں ۔راجیشری اوجھا کاکہنا ہے کہ فلم کا پروڈیوسر نیاہے اور میں اسکرپٹ کو حتمی شکل دے رہیں ہوں زرائع کے مطابق فلمساز کی خواہش ہے کہ سشمیتا سین کو فلم میں لیڈنگ رولی دیاجائے ۔

دوسری طرف سشمیتا سین کا ایک انٹرویوکے دوران کہناتھا کہ بالی ووڈ میں اپنے کام کے دوران کئی نشیب وفراز آئے تاہم میں نے خود کو مضبوط رکھا اور خود پر کسی قسم کی مایوسی طاری نہیں ہونے دی ۔اسی وجہ سے میں آج بھی بالی ووڈ میں اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہوں اس وقت بھی میرے پاس دو فلموں کی آفرز موجود ہیں جن کا اعلان جلد کر دیاجائیگا ۔میں اداکارہ سری دیوی کے فلم انگلش ونگلش کے کردار کی طرح کا رول کرنا چاہتی ہوں آج بھی بالی ووڈ میں کام کررہی ہوں جنہوں نے میرے ساتھ برے وقت میں تعلق قائم رکھا ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں میں تعلقات نبھانا جانتی ہوں ۔ساتھیوں کی خواہشات پر پوری اترنے کی پوری کوشش کروں گی ۔



ایک سوال کے جواب میں سشمیتاکا کہناتھا کہ زندگی میں بعض اوقات ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں جن سے کام میں رکاوٹ آجاتی ہے لگتا ہے اب حالات بہتر ہورہے ہیں اور میں ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے آرہی ہوں ۔ بالی وڈ سے مجھے شناخت ملی اسے کسی صورت نہیں چھوڑ سکتی ۔ایک سوال کے جواب میں سشمیتانے کہا کہ دوستی کرنے میں کوئی برائی نہیں مگر بے وفائی کرنا ٹھیک نہیں، نیت ٹھیک ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے ۔ واضح رہے کہ 19نومبر 1975کو حیدر آباد کے بنگالی خاندان میں پیدا ہونے والی سشمیتا سین نے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔اداکارہ کے والد ونگ کمانڈر رہے ۔1994میں مس یونورس کا تاج سجا ۔فلپائن میں ہونیوالے اپنی نوعیت کے منفرد مقابلہ حسن کے لیے منتخب ہونے والی سشمیتا پہلی بھارتی اداکارہ تھیں ۔1995میں عالمی مقابلہ حسن میں بھی حصہ لینے والی پہلی بھارتی خاتون تھیں ۔یہ اعزاز بھی صرف سشمیتا سین کے نام ہوا ۔ان اعزازات کے بعد سشمیتا نے بالی وڈ میں اداکاری کا فیصلہ کیا ۔پہلی فلم ''دستک ''تھی ۔اداکارہ کی پہلی تامل فلم بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئی ۔

اسی دوران اداکارہ کی فلم اسٹار رندیب ہودا سے دوستی کے چرچے بھی ہوئے اور پھر تعلقات میں سرد مہری کی خبریں بھی آنے لگیں۔ پہلی فلم ''دستک''1996 میں ریلیز ہوئی ۔1997کے دوران سشمیتا سین نے فلم ''زور''میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرکے شائقین کے دل جیتے۔ 1999میں فلم ''صرف تم ''میں پرفارم کیا اور اس میں بہترین پرفارمنس کے سبب انھیں بہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ۔اسی برس فلم ''ہندوستان کی قسم''،''بیوی نمبرون''اور ایک تامل فلم میں آئٹم سانگ کیا ۔2000میں فلم ''آعاز ''اور فلم ''فضاء''میں جلوہ گر ہوئیں 2001کے دوران اداکارہ نے فلم ''میں جھوٹ نہیں بولتا ''،''نائیک '' اور فلم ''بس اتنا سا خواب ہے ''میں پرفارم کیا ۔2002میں فلم ''آنکھیں''، ''تم کو نہ بھول پائیں گے'' اور ''فی الحال''میں اپنی اداکائوں کے جلوے دکھائے ۔

2003 کے دوران اداکارہ کی فلم ''سمے'' اور ''پران جائے پر شان نہ جائے''ریلیز ہوئی ، 2004کے دوران ریلیز ہونے والی فلم ''واستو''،''میں ہوں ناں''اور فلم''پیسہ وصول''میں اداکارہ کی پرفارمنس کو سراہا گیا ۔2005میں فلم ''جنگاری ''،''میں نے پیارکیوں کیا؟''،''میں ایساہی ہوں''،''بے وفا''،''کسنا'' اور ایک انگریزی کی فلم بھی کی۔ 2006کے دوران اداکارہ نے فلم''زندگی راکس''،''الگ'' میں کام کیا 2007میں رام گوپال ورما کی فلم ''آگ''میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2009میں فلم ''کرما اور ہولی ''اور فلم ''ڈونٹ ڈسٹرب ''میں پرفارمنس دی۔ 2010کے دوران سشمیتاسین کی دو فلمیں ''دولہا مل گیا''اور ''نوپرابلم'' سینما گھروں کی زینت بنائی گئیں ۔

مقبول خبریں