سبھاش گھئی بھارتی جاسوس سر بجیت سنگھ پر فلم بنائیں گے

بھارتی جاسوس کی بہن دلبر کور کا کردار سوناکشی ادا کریگی۔


Showbiz Desk October 12, 2013
فلم کی شوٹنگز اگلے سال کے آغاز میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلمساز سبھاش گھئی نے جاسوسی کے الزام میں 22 برس پاکستانی جیل میں قید رہنے والے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر فلم بنانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بھارتی جاسوس اپنی قید کے دوران جیل میں ہلاک ہوگیا تھا۔



اطلاعات کے مطابق اس فلم میں سربجیت سنگھ کی بہن دلبر کور کا کردار اداکارہ سوناکشی سنہا ادا کریں گی۔ فلم کے متعلق زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں تاہم شوٹنگز اگلے سال کے آغاز میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں